نئی دہلی، 27 اکتوبر :- سپریم کورٹ نے موبائل نمبر کوآدھار سے لازمی طور سے جوڑنےسے متعلق نوٹیفکیشن کو چیلنج دینے والی درخواست کی فوری سماعت سے آج انکار کر دیا۔
جسٹس چیلمیشور اور جسٹس ایس عبدالنذیر کی بنچ نے کانگریس لیڈر تحسین پوناوالا کی
عرضی کی فوری سماعت سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ آدھار سے متعلق کچھ کیسز چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ کے سامنے زیر التوا ہیں۔
مسٹر پوناوالا نے ٹیلی کمیونیکیشن محکمہ کی طرف سے 23 مارچ کو جاری نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔