نئی دہلی/15جنوری(ایجنسی) آدھار کارڈ کی تفصیلات لیک ہونے کی لگاتار آرہی خبروں کے درمیان آدھار کو مزید محفوظ بنانے کی سمت میں حکومت شہریوں کیلئے ایک اور متبادل لے کر آئی ہے۔ یونیک آئیڈنٹفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا یو آئی ڈی اے آئی فنگر پرنٹ اور آئیرس کے ساتھ اب فیس آتھینٹکیشن (چہرے کی توثیق ) کا متبادل لائی ہے ۔
اس کا استعمال فنگر پرنٹ ، آئیرس اور ون ٹائم پاس ورڈ ( او ٹی پی ) جیسے آدھار کو سرٹیفائی کرنے کے موجودہ ذرائع کے ساتھ کیا جائے گا ۔ یہ جولائی سے نافذ ہوجائے گا ۔
start;"="">ویریفکیشن کی سطح میں یہ اضافہ آپ کے آدھار کو پہلے کے مقابلہ میں زیادہ محفوظ بنادے گا ۔ یہ بات یو آئی ڈی اے آئی نے پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہی ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی نے کہا ہے کہ آدھار کے انرولمنٹ کے وقت لوگوں کے چہرے کی تصویر بھی لی جائے گی اور آدھار کارڈ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کرنے کیلئے اس کا استعمال کیا جائے گا۔
جن لوگوں کے فنگر پرنٹ اور آئیرس سے تصدیق کرنے میں پریشان آتی ہے ، انہیں فیس آتھنٹکیشن کا اضافی متبادل دیا جائے گا ۔