سری نگر،6 نومبر:- جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے مابین تصادم میں فوج کا ایک جوان شہید اور تین دہشت گرد مارے گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ خفیہ اطلاع
کی بنیاد پر فوج، سنٹرل ریزرو پولیس فورس ، اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے کانڈی اگلار میں مشترکہ تلاشی کارروائی کی ۔
سلامتی دستہ کے جوان علاقہ کی طرف جارہے تھے اسی دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔