ذرائع:
تلنگانہ میں حیدرآباد شہر کے باچوپلی میں آج جدید ترین پولیس اسٹیشن کا افتتاح جناب محمد محمود علی، عزت مآب وزیر داخلہ کے ہاتوں کیا گیا۔
اوروبندو فارما فاؤنڈیشن نے جدید ترین پولیس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 3.5 کروڑ روپے کی مالی امداد کی.
پولیس اسٹیشن جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کو اچھی طرح سے سپورٹ کرتا ہے، تاکہ حفاظت اور سلامتی کی تشویش سے
مؤثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔ پولیس اسٹیشن 21000 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور 37 کمروں پر مشتمل ہے۔
اس افتتاحی تقریب میں جناب محمود علی کے سات منسٹر ملا ریڈی، مقامی ایم ایل اے وویک، میئرنیلا گوپال ریڈی، ڈپیوٹی میئر دھنراج، اور بی آر ایس پارٹی کے کورپوریٹرس سرگرم کارکنان موجود تھے اسی کے سات اَوروبندو فارما کمپنے کے ڈائریکٹر، سائبرآباد پولیس کمشنر، باچوپلی کے انسپکٹر نرسمہا ریڈی کے سات دیگر پولیس اہلکار موجود تھے.