کولکتہ ۔۔۔ ۔چہاردیواری میں قید زندگی معاشرے سے کس طرح کٹ رہی ہے۔ اس کی مثال کولکتہ شہر میں دیکھنے کو ملی ۔ یہاں 3برس قبل مرنے والی بزرگ خاتون کی لاش پولیس نے اسکے گھر میں فریج سے برآمد کی۔ 89سالہ متوفیہ کا نام بینا مجمدار ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 3سال قبل بینا کی موت ہوچکی تھی لیکن اس کے بیٹے سبرت مجمدار نے لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے گھر کے فریج میں چھپادی ۔ بیٹا فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ملازمت کرتا ہے۔اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جب بدبو مکان سے باہر آنی
شروع ہوئی تو محلے والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر کی تلاشی لی تو فریج کے اندر سے بزرگ خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔پڑوسیوں نے بتایا کہ تقریباً 3برس سے خاتون کہیں نظر نہیں آئی تھیں۔پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بیٹے نے ماں کی پنشن بند ہونے کے ڈرسےنعش فریج میں محفوظ کردیا۔وہ پچھلے 3سال سے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ماں کی پنشن حاصل کررہا تھا۔واضح ہو کہ ماں ، بیٹا اور باپ گوپال فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ملازم تھے ۔