ذرائع:
بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے قائدین نے چہارشنبہ کے روز تمام حلقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے، ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم (LRS) کو بغیر کسی چارج کے لاگو کرے۔
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے امیرپیٹ میں HMDA کے دفتر پر دھرنا دیا، جس میں ایل آر ایس کے لیے فیسوں میں چھوٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ دھرنے میں
سابق وزیر تلاسانی سرینواس یادو، ایم ایل اے وویکانند گوڑ، سکندرآباد پارلیمنٹ انچارج تلاسانی سائی کرن یادو اور BRS قائدین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
یہ الزام لگاتے ہوئے کہ کانگریس حکومت لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم کے نام پر عوام سے 20,000 کروڑ روپئے لوٹنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل آر ایس کے تحت پلاٹوں کو مفت میں ریگولرائز کرے۔