ماہ محرم کی آمد سے قبل تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے مرکزی وزیر کوپلا ایشور کی قیادت میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا. اس اجلاس میں ماہ محرم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ان انتظامات میں پہلے سے اور بہتری پیدا کرنے پر زور دیا گیا-
اس اجلاس میں تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی، کل ہند مجلس
اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری، معظّم خان، جعفر حسین معراج، مجلس کے اراکین قانون ساز کونسل ریاض الحسن افندی، مرزا رحمت بیگ قادری، تلنگانہ کمشنر اوف پولیس C.V آنند، نثار حیدر آغا کے علاوہ تلنگانہ حج کمیٹی چیئرمین سید سلیم، تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین مسی اللہ خان، تلنگانہ گورنمنٹ ایڈوائزر A.K خان کے ساتھ ساتھ بلدی، برقی و آبرسانی کے عہدیدار موجود تھے.