لکھنؤ،24اکتوبر:-اترپردیش اینٹی ٹیریرسٹ اسکواڈ(اے ٹی ایس)فرضی کاغذات کے سہارے ہندوستانی بن کر فوج میں بھرتی ہونے والے وارانسی کے کینٹ سےگرفتار کئے گئے نیپالی نوجوان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
اے ٹی ایس کے پولیس انسپکٹر جنرل اسیم ارون نے آج یہاں بتایا کہ تین
نیپالی نوجوانوں کے فرضی طریقے سے ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے کا معاملہ روشنی میں آنے پر اے ٹی ایس نے کل وارانسی سے گورکھا رائفل میں بھرتی دلیپ گری نام کے فوجی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا اصلی نام وشنو لال بھٹارائے ہے۔
اس کے دو ساتھ فرار بتائے جارہے ہیں۔