ڈھاکہ، 13 اگسٹ (ذرائع) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ چھ دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کنسائنمنٹ کی دکان کے مالک کی موت کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ طلبہ اور نوجوانوں کے ٘پرتشدد مظاہروں کے درمیان ملک چھوڑنے والی سابق وزیر اعظم حسینہ اس وقت ہندوستان میں پناہ لی ہوئی ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ رونما فسادات کے
دوران فائرنگ میں ایک کرانہ دکان کا مالک مارا گیا تھا اس کی موت پر
76 سالہ حسینہ کے فرار ہونے کے بعد ان کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔ کرانہ کی دکان کے مالک ابو سید کے دوست نے یہ مقدمہ درج کرایا۔ اس کیس میں عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور سابق آئی جی چودھری عبداللہ آل مامون ملوث ہیں۔ اس میں کئی اعلیٰ پولیس افسران اور سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں۔