ذرائع:
روس:روس کے شہر بیلگوروڈ میں چہارشنبہ کو ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ روس کے سرکاری میڈیا نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدی سوار تھے جن کا تبادلہ کیا جانا تھا۔ وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیارے میں 74 افراد سوار تھے، جن میں عملے کے چھ ارکان اور تین گارڈز شامل تھے، جب یہ گر کر تباہ ہوا۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق روسی گورنر نے کہا کہ اس طیارے کے حادثے میں جہاز میں
سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارہ گرنے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ روسی قانون ساز اور ریٹائرڈ جنرل آندرے کارتاپولوف نے پارلیمانی اجلاس کے دوران کہا کہ طیارے کو تین میزائلوں سے مار گرایا گیا۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس بات کی تصدیق کن ذرائع سے ہوئی ہے۔
ساتھ ہی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ طیارے میں کون کون سوار تھے تاہم روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا باقاعدہ تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔