نئی دہلی، 3جولائی :- مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوید کر سے تلنگانہ کے وفدنے نئی دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے تعلیم کے باوقار ادارہ آئی آئی ایم کے قیام کے سلسلہ میں بات چیت کی۔
وفد میں ریاست کے نائب
وزیراعلی و وزیرتعلیم کڈیم سری ہری،وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو،رکن پارلیمنٹ ونوداور دوسرے موجود تھے۔
اس وفد نے ریاست کے لئے باوقار آئی آئی ایم ادارہ کے قیام کے سلسلہ میں تفصیلی طورپر گفتگو کی