the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے مختار انصاری کی موت کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ انکوائری تین رکنی ٹیم کرے گی۔

مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو جیل میں ’سلو پوائزننگ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔ ایسا ہی دعویٰ انصاری کے بھائی اور غازی پور کے ایم پی افضل انصاری نے بھی کیا۔ تاہم حکام کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔

پچھلے ہفتے، ماؤ سے پانچ بار کے سابق ایم ایل اے مختار نے بارہ بنکی کی عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ انہیں کھانے کے ساتھ کچھ "زہریلا مادہ" بھی دیا گیا ہے۔

انصاری نے دعویٰ کیا کہ 19 مارچ کو کھانا کھانے کے بعد ان کے اعصاب اور اعضاء میں درد



ہونے لگا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انصاری کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے اور اس کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ہے۔ 

دریں اثنا، غازی پور ضلع کے محمد آباد میں واقع کالی باغ قبرستان میں ان کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازعشا اور اس کے بعد تدفین عمل میں آئیگی۔

پورے اترپردیش میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ باندہ، ماؤ، غازی پور اور وارانسی اضلاع میں اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

انصاری ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے تھے جو آزادی کی جدوجہد کرنے والے لوگوں میں شامل تھے۔ ان کے دادا نے 1927 میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.