(اعتماد)
حیدرآباد پولیس نے فلسطین کے حامی احتجاج کے پانچ منٹ کے اندر طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ یہ احتجاج بشیر باغ میں امبیڈکر مجسمہ کے پاس منعقد کیا گیا۔
طالبات کے ایک گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے نعرے
لگائے۔
انہوں نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا "فلسطین زندہ باد"۔ پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا جو "اسرائیل کو گراؤ" کے نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں کو پولیس کی گاڑی میں مظاہرین کو ڈھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ احتجاج کی اجازت نہیں تھی۔ گزشتہ ہفتے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تازہ تنازع شروع ہونے کے بعد حیدرآباد میں یہ پہلا احتجاج تھا۔