نئی دہلی،5 اگست (یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اجودھیا میں وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شری رام جنم بھومی مندر کے بھومی پوجن کو ملک کےلئے تاریخی اور قابل فخر لمحہ بتایا اور کہا کہ اس سے ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا گیا ہے اور آج ایک نئے عہد کی شروعات ہوئی ہے۔
دہلی کے نزدیک
ہریانہ کے گروگرام میں ایک نجی اسپتال میں کورونا انفیکشن کا علاج کرا رہے مسٹر شاہ نے اپنے پیغام میں کہا،’’آج کا دن ہندوستان کےلئے ایک تاریخی اور قابل فخر دن ہے۔
‘‘
پربھو شری رام جنم بھومی پر وزیراعظم مسٹر مودی کے ذریعہ شاندار رام مندر کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کیا گیا،جس نے عظیم ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی تاریخ کا ایک سنہرا باب لکھا ہے اور ایک نئے عہد کی شروعات کی ہے۔