واشنگٹن، 5 جولائی (رائٹر) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے نیوکلیائی تجربہ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کارروائی کئے جانے کی اپیل کی ہے۔
شمالی کوریا نے کل بین براعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک نے اس
پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مسٹر ٹلرسن نے ایک بیان میں بتایا کہ اگر کوئی ملک شمالی کوریا کے محنت کشوں کی میزبانی کرتا ہے یا پیونگ یانگ کو اقتصادی یا فوجی امداد فراہم کرتا ہے، یا اقوام متحدہ کی پابندیوں کو لاگو کرنے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ’ایک خطرناک نظام کو مدد اور فروغ دینا‘ سمجھا جائے گا۔