: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مکہ،16اگسٹ (ایجنسی) سعودی عرب کے شہر جدہ کی تین تاریخی عمارتوں بیت القمصانی، بیت العشماوی اور بیت عبدالعال یکے بعد دیگر بڑی تیزی سے بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سعودی ذرائع کے مطابق جدہ فائر بریگیڈ اور شہری دفاع کے اداروں نے فوری طور پر 10 ٹیمیں تشکیل دے کر ان
عمارتوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔
ان تینوں عمارتوں اور گرد و نواح میں رہنے والے سینکڑوں افراد کو امدادی کارروائیوں کے دوران ترجیحاً وہاں سے نکالا گیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ آگ بجھانے کا عمل بھی جاری رہا جسے جلد ہی مکمل کرلیا گیا۔
اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان تینوں عمارتوں میں یکایک آگ کیسے بھڑکی تاہم جدہ کی شہری حکومت نے اس حادثے کے اسباب جاننے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔