the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) حکومت نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو پیداوار، روزگار اور برآمدات میں اضافہ کے لئے دو لاکھ کروڑ روپے کا پروڈکشن پر مبنی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز یہاں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو دو لاکھ کروڑ روپے کی مراعات



دینے کے فیصلے سے ملک میں روزگار بڑھے گا، پیداوار میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں بڑھوتری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے دس شعبوں کو اس مراعاتی پیکیج کا فائدہ ملے گا۔ ان میں ٹیلی مواصلات، موبائل فون انڈسٹری، اسپیشلٹی اسٹیل، دوا سازی، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گاڑیوں کی صنعت، قابل تجدید توانائی کی انڈسٹری اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری شامل ہیں۔
مرکزی وزراء نے کہا کہ مراعاتی پیکیج کی رقم اگلے پانچ سالوں میں خرچ کی جائے گی اور اس سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو عالمی سطح پر مسابقتی اور مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.