the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:گریٹر حیدرآباد کے حدود ٹریفک کنٹرول کو محکمہ پولیس کی جانب سے اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ فوری طور پر بڑی تعداد میں ہوم گارڈس کی بھرتی کا کام شروع کریں تاکہ ٹریفک اہلکاروں کی کمی کو دور کیا جاسکے۔اور یہ انتظامات تین ماہ کے اندر مکمل کئے جائیں۔چیف منسٹر نے چہارشنبہ کو بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں گریٹر حیدرآباد ٹریفک کا جائزہ لیا۔
بعدمیں انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے ہوم گارڈز کو فوری طور پر محکمہ ٹریفک میں واپس لایا جائے۔ فوری طور پر ان کی خدمات کو ٹریفک کنٹرول کے فرائض کے لئے استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ٹریفک زیادہ ہونے پر لا اینڈ آرڈر پولیس کو زیادہ تر شہر میں ٹریفک کنٹرول کی ڈیوٹیوں کے لئے استعمال کیا



جانا چاہئے۔ موجودہ ٹریفک تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔
ریونت ریڈی نے اس موقع پراسٹیشنوں کو دوبارہ منظم کرنے کی بھی ہدایت دی۔تاکہ عملہ کی مناسب تعداد ہو۔ ایل بی نگر جنکشن کی طرح سب وے، انڈر پاس اور سرفیس وے کی تعمیر کے امکانات کو ان جنکشنوں میں تلاش کیا جانا چاہئے جہاں ٹریفک زیادہ ہو۔ خودکار سگنل سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے بھاری ٹریفک والے علاقوں میں ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کے انتظامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکنڈہ کمشنریٹس کے پولیس افسران اور میونسپل زونل کمشنر تال میل کے ساتھ ٹریفک کنٹرول پر توجہ دیں۔ گریٹر سٹی میں ٹریفک کنٹرول اور انتظام کے لئے مستقبل کی ضروریات کے مطابق ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔ عہدیداروں کوہدایت دی گئی کہ وہ کنسلٹنسیوں کو ذمہ داریاں سونپ کراسٹیڈی کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.