ذرائع:
بی جے پی کے سینئرلیڈر نلہ گنٹلہ ایودھیا پارٹی سے مستعفی
سریاپیٹ۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے دورے کے عین قریب سریا پیٹ میں بی جے پی کو پھرایک بڑا جھٹکا لگاہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور معروف ایڈوکیٹ نلہ گنٹلا ایودھیا پارٹی کوالوداع کہہ کر بی آر ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 43 ویں وارڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ریاستی وزیر جگدیش ریڈی کے ساتھ کئی دیگر افراد کی
موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔
ریاستی وزیر جگدیش ریڈی نے انہیں بی آرایس کاگلابی رومال پہنا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایودھیا نے کہا کہ بی آر ایس میں شامل ہونا گھر آنے جیسا محسوس ہوتا ہے۔ ریاستی وزیرجگدیش ریڈی نے کہا کہ نلہ گنٹلا ایودھیا سریا پیٹ کی ترقی کے لئے بی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ جگدیش ریڈی نے توقع ظاہر کی کہ نلہ گنٹلا ایودھیابی آرایس کی ہیٹ ٹرک جیت میں اپنااہم رول اداکر ینگے۔