نئی دیلی ،29اگست (ایجنسی)ریزروبینک آف انڈیا نے کہاکہ سال 2016کے نومبر میں 500روپئے اور ایک ہزار روپئے والے پرانے نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کے بعد ان میں سے 99اعشاریہ 3فیصد نوٹ اسکے پاس واپس آگئے ہیں ۔
سنٹرل بینک نے بدھ کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہاکہ نوٹ بندی والے 500اور 1000روپئے کے 15310اعشاریہ 73لاکھ کروڑ روپئے کی قیمت کے پرانے نوٹ واپس آئے ۔نوٹ بندی سے پہلے 8نومبر2016کو 15417اعشاریہ 93لاکھ کروڑ روپئے کے 500اور 1000روپئے کے پرانے بینک نوٹ چلن میں تھے ۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نوٹ بندی کے بعد 500اور 2000ہزار روپئے کے نئے بینک نوٹوں کے ساتھ دیگر نوٹوں کی چھپائی پر کل 7965کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے جبکہ سال 16۔2015میں نوٹ چھپائی پر 3421کروڑ روپئے خرچ ہوئے تھے ۔
ریزروبینک کے اعدادوشمار کے مطابق ،اس سال مارچ کے آخر تک 18037لاکھ کروڑ روپئے کے نوٹ چلن میں تھے جو مارچ 2017میں چلن میں رہے نوٹوں کے مقابلہ 37اعشاریہ 7فیصدزیادہ ہیں ۔سال 18۔2017میں دوہزار روپئے کے نوٹوں کے مقابلہ 500روپئے کے نئے نوٹوں کی زیادہ سپلائی کی گئی ۔