نئی دہلی، 14 اگست (ایجنسی) صدر رام ناتھ کووند نے یوم آزادی کے موقع پر ریاستی پولیس اور مرکزی پولیس فورسز کے 942 پولیس اہلکاروں کو پولیس میڈلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل شریف الدین گنئی اور ہیڈ
کانسٹیبل محمد طفیل کو بعد از مرگ صدار تی بہادری میڈل سے نوانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 177 پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے پولیس میڈل ، 88 خصوصی خدمات کے لئے صدر کا پولیس میڈل اور 675 کو قابل تعریف خدمات پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔