پشاور ، یکم دسمبر:- پاکستان میں پشاور کے زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل پر آج صبح برقع پوش مسلح دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے اور 37 افراد زخمی ہو گئے۔
حملے کے فوری بعد فوج، فرنٹیئر
کورپس (ایف سی) اور پولس اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔
مقامی اخبار 'ایکسپریس ٹربیون' نے بتایا کہ برقع میں تین حملہ آور رکشے سے زراعت انسٹی ٹیوٹ کے اندر آئے تھے۔