نئی دہلی/15جنوری(ایجنسی) ہندستان اور اسرائیل نے 25سال پرانے اپنے سفارتی رشتوں کو دونوں ملکوں کے عوام کے روشن مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھانے کےنئے عزم کے ساتھ آج باہمی تعاون کے 9معاہدوں پر دستخط کئے جن میں سائبرسیکورٹی ،خلائی ٹکنالوجی ،فضائی خدمات سے لیکر ہومیوپیتھک علاج اور قابل تجدید توانائی کو محفوظ کرنے کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں ۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے مابین یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی دوطرفہ میٹنگ میں یہ فیصلے کئےگئے ۔
میٹنگ میں وزیرخارجہ سشماسوراج ،وزیر دفاع نرملاسیتا رمن ،زراعت وکسانوں کی بہبود کے وزیر رادھاموہن سنگھ،قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھالہ ،جارجہ سکریٹری ایس جے شنکر ،وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات )وجے گوکھلے ،ہندستان میں اسرائیل کے سفیر ڈینئل کارمین موجودتھے ۔