the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بھلائی (چھتیس گڑھ)، 9 اکتوبر (ایجنسی) اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے Bhilai Steel Plant بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج دوپہر کوک اوون میں گیس پائپ لائن میں رساؤ کے بعد ہوئے دھماکے سے اب تک 12 ملازمین کی موت ہوچکی ہے جبکہ 10 افراد سنگین طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔
پلانٹ کے ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کوک اوون میں گیس فراہم کرنے والی گیس پائپ لائن سے گیس رسنے لگی جب تک متعلقہ افسران تک یہ خبر پہنچتی وہاں پر دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی۔ دھماکہ اور آگ کی زد میں آکر 12 ملازمین کی موت ہوگئی جبکہ 10 دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔
سنگین طور سے زخمی سبھی ملازموں کو پلانٹ کے سیکٹر 9 میں واقع مین اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ آگ میں جھلسے ہوئے کئی ملازمین کی حالت سنگین بتائی گئی ہے۔ فی الحال پلانٹ



انتظامیہ اور پولس دونوں نے ابھی تک موت کی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔

پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولس کے اعلی افسران جائے واقعہ پر موجود ہیں۔ گیس کے رساؤ اور اس میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پائے جانے کی اطلاع ہے۔ آگ کو بجھانے کے لئے کیمیائی مادوں اور دمکل گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
پلانٹ کے ملازمیں اور یونین لیڈر نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ وہاں پر زیادہ ملازمین کام کررہے تھے اور کچھ اور ملازمین اندر تھے، اس وجہ سے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ حادثے کے تعلق سے پلانٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے گھروالے بھی کافی مشتعل ہیں۔
پلانٹ کے باہر اور اسپتال کے باہر لوگوں کی زبردست بھیڑ اکھٹی ہے۔ بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئےسی آر ایف کے علاوہ بڑی تعداد میں پولس کو تعینات کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.