نئی دہلی/7جولائی(ایجنسی) ،07 اعداد وشمار اور پروگرام نفاذ سے متعلق وزارت 9، 10 جولائی کو نئی دلّی میں دو روزہ بین الاقوامی گول میز کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔۔ اس گول میز کانفرنس کا مقصد ہندوستان میں اعداد وشمار سے متعلق نظام کی بہتری کے لیے اختراعی تصورات کی نشاندہی کرنا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک مثلاً کناڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اپنائے گئے بہترین طریقہ کار سے مستفید ہونا ہے۔ اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد ہندوستان میں پہلی بار ہو رہا ہے۔
مذکورہ کانفرنس کا افتتاح
اعداد وشمار اور پروگرام نفاذ کے وزیر ڈی وی سدانند گوڑا وزیر مملکت وجے گوئل اور اعداد وشمار اور پروگرام نفاذ کے سکریٹری کے وی اِیپن کی موجودگی میں کریں گے۔
ہندوستانی معیشت کے ماہر ڈاکٹر بیبیک ڈبرائے، وزیر اعظم کے معاشی مشاورتی کونسل کے چیئر پرسن اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر آربی برمن، قومی اعداد وشمار کے کمیشن کے چیئر پرسن ڈاکٹر پرنب سین، اعداد وشمار کے قومی کمیشن کے سابق چیئر پرسن اور پروفیسر ٹی سی اے اننت ہندوستان کے سابق چیف برائے اعداد وشمار بھی اس گول میز کانفرنس میں حصہ لے کر اس کی عزت افزائی کریں گے۔