الور 11 نومبر:- راجستھان کی وزیراعلی وسندھرا راجے کو سیاہ پرچم دکھانے کے معاملے میں دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
تھانہ انچارج شیش رام مینا نے بتایا کہ وزیراعلی کو کالے جھنڈے د کھانے
کے معاملے میں دس لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو افراد کی جیبوں میں سیاہ رومال ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے کہ گرفتار افراد کو وزیراعلی سے ملاقات کے لئے پاس کس بنیاد پر دیئے گئے ۔