ذرائع
جاپان:جاپان میں نئے سال کے پہلے دن زلزلے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد سمندر میں ایک میٹر اونچی لہر اٹھی ہے۔ لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہےکہ یہ زلزلہ شمالی وسطی جاپان میں آیا۔ جاپان کی ایجنسی نے مغربی ساحلی علاقے اشیکاوا،
نیگاتا اور تویاما کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
موسمیاتی ادارے کے مطابق ایشیکاوا صوبے کے قریب سمندر میں لہریں 5 میٹر کی بلندی تک اٹھ رہی ہیں۔ اسی وقت اسی صوبے میں وجیمہ شہر کے ساحل کے قریب 1 میٹر اونچی لہریں دیکھی جا رہی ہیں۔ لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔ جاپان کے عوام کو دو مسائل کا سامنا ہے۔ گھر میں رہیں تو زلزلے کا خطرہ ہے اور باہر نکلیں تو سونامی کا خطرہ ہے۔