بیجنگ/جنیوا/ نئی دہلی، 17 ماچ (یو این آئی) چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کرونا وائرس کی زد میں دنیا کے 162 ملک آچکے ہیں اور اس سے وائرس سے متاثرین 7449 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 188430 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا دھیرے دھیرے پھیل رہا ہے اور اب تک 137 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں کرونا وائرس سے متاثر 64 سالہ بزرگ شخص کی منگل
کو موت ہوگئی۔
متوفی شخص حال ہی میں دوبئی سے واپس لوٹا تھا۔ اسےپہلے ہندوجا اسپتال میں علاج کےلئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ بعد میں اس کا کستوربا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی کی اہلیہ اور بیٹے بھی کرونا وائرس سے متاثرہیں۔
اس سےپہلے کرونا وائرس سے متاثر بزرگ خاتون کی دہلی میں اور ایک دیگر کی موت کرناٹک میں ہوئی ہے۔ ملک میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر لوگ ہیں جہاں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد بڑھکر 39 ہوچکی ہے۔