: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،14 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے تمام اہل وطن سے ہندوستان کی قدیم ترین مشترکہ کلچر کو فروغ دیتے ہوئے ’جیو اور جینے دو‘ کے اصول پر عمل کرنے کی اپیل کی ہےیوم آزادی سے ماقبل شام آج قوم کے نام اپنے خطاب میں صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ ”تمام افراد کے ساتھ ہمیں ویسا ہی قابل احترام سلوک کرنا چاہئے جیسا کہ ہم ان سے اپنے لئے چاہتے ہیں۔ہندوستانی سماج ہمیشہ فطری اور خوشگوار رہا ہے۔ یہ جیو اور جینے دو کے اصول پر چلتا رہا ہے۔“انہوں نے مزید کہا ”جب ہم اپنے ملک کے مشترکہ کلچر کی بات کرتے ہیں تب ہم سب
کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہمارا آپسی رویہ کیسا ہو۔ ہم زبان،مذہب اور علاقائیت کی سرحدوں سے اوپر اٹھ کر ایک دوسرے کا احترام کرتے رہے ہیں۔ ہزاروں برسوں کی تاریخ میں ہندوستانی سماج نے شاید ہی کبھی غلط جذبہ یا انتقام سے مغلوب ہوکر کام کیا ہو۔ مل جل کر ساتھ رہنا، بھائی چارانبھانا، مسلسل اصلاح کرتے رہنا اور تال میل پر زو ر دینا، ہماری تاریخ اور وراثت کا بنیادی عنصر رہا ہے۔ ہماری پالیسی اور مستقبل کو سنوارنے میں بھی ان کا رہم رول رہے گا۔ ہم نے دوسروں کے اچھے خیالات کو نہایت خوش دلی سے اپنایا ہے اور ہمیشہ رواداری کا ثبوت دیا ہے۔“