the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

چین میں ایک بار پھر طاقتور زلزلہ آیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسزنے رپورٹ کیا کہ کرغزستان اور سنکیانگ کے درمیان سرحدی علاقے میں 7.02 شدت کا زلزلہ آیا۔ جی ایف زیڈ کے مطابق، زلزلہ 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی تک پہنچا۔ چین کے علاقے سنکیانگ میں 7.02 کی شدت کا زلزلہ 27 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ صبح 2:00 بجے (1800 جی ایم ٹی پیر) کے بعد، اکسو شہر سے 140 کلومیٹر مغرب میں آیا۔ تقریباً 1400 کلومیٹر دور ہونے کے باوجود نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
دارالحکومت دہلی-این سی آر میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے فوری بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اونچی عمارتوں پر



رہنے والے لوگوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے۔ دہلی، نوئیڈا، فرید آباد، گروگرام، غازی آباد سمیت قریبی شہروں میں محسوس ہوا۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان میں بھی لوگوں کو زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، قریبی قازقستان میں ہنگامی وزارت نے 6.7 کی شدت کے ساتھ اسی طرح کے زلزلے کو ریکارڈ کیا۔ چین کے نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ابتدائی زلزلے کے بعد 14 آفٹر شاکس کی اطلاع دی، جن میں سے دو کی شدت 5 سے زیادہ تھی۔ تاہم زلزلے سے متاثرہ پہاڑی، دیہی علاقوں میں فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ اس زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ تاہم ابھی تک سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.