نئی دہلی، 26 جنوری (ایجنسی) ملک کی عظیم فوجی طاقت، تاریخی ثقافتی ورثہ اور کثرت میں وحدت کی شاندار روایت کی آج راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ میں خوبصورت جھلک دکھائی دی جس میں پہلی بار آزاد ہند فوج (آئی این اے ) کے سابق فوجیوں نے بھی حصہ لیا۔
سترویں یوم جمہوریہ کی اہم تقریب راج پتھ پر ہوا۔ جنوبی افریقہ کے صدر سيرل رامافوسا تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور یوم غیر مقیم ہندوستانی تقریب میں حصہ لینے آئے لیڈروں کو بھی اس کے لئے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ دارالحکومت میں سیکورٹی کے چاق چوبند انتظامات کئے گئے تھے اور پریڈ کے مقامات ، آس پاس کی عمارتوں کی چھتوں پر شارپ شوٹر اور ان سے متصل علاقوں کے چپے چپے پر سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور تینوں افواج کے سربراہان نے انڈیا گیٹ واقع امر جوان جیوتی پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد، وزیراعظم سلامی پلیٹ فارم کے قریب صدر رامناتھ کووند اور تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر رامافوسا سے ملے۔ صدر نے سلامی پلیٹ فارم پر قومی جھنڈا لہرایا جس کے بعد انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فوج کے ایم آئی -17 هیلی كاپٹرو ں نے راج پتھ پر پھولوں بارش کی جس ناظرین کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا۔
صدر نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید ہونے والے فوج کے لانس نائک نذیر احمد وانی کی بیوہ محترمہ مہہ جبیں کو امن عہد کا اعلی ترین اعزاز اشوک چکرسے نوازا ۔ اس دوران راج پتھ پر ماحول جذباتی ہو گیا۔