حیدرآباد26اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے حال ہی میں ریاست کی 7تاریخی مساجد کو آباد کروایا ہے۔
ان کی ہدایت پر ریاستی وقف بورڈ نے شہرحیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں 6 قطب شاہی مساجد کو آباد کروایا جبکہ ضلع میدک میں ایک قدیم اور تاریخ مساجد کی مرمت کرواکر اسے دوبارہ آباد
کروایاگیاہے۔
ان مساجد میں قطب شاہی مسجد، خانہ پیٹ (ہائی ٹیک سٹی کے قریب)،قطب شاہی مسجد،قلعہ گولگنڈہ(قلعہ کے عقبی حصہ میں واقع مسجد)،قطب شاہی مسجد،آدی بٹلہ، ضلع رنگاریڈی،قطب شاہی مسجد، ابراہیم پٹنم،قطب شاہی مسجد،مالکان چیرو، گچی باؤلی، حیدرآباد، قطب شاہی مسجد، مہیشورم اور قدیم مسجد المعروف بوڑکی مسجد، ضلع میدک شامل ہے۔