نئی دہلی/کولکاتہ، 7 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں میڈیکل کالجوں میں آج تقریباً کل ڈیڑھ لاکھ سیٹوں میں 66 فیصد تعداد گزشتہ سات برسوں میں بڑھیں ہیںوزیر اعظم مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کولکاتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (سی این سی آئی) کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی مسٹرمودی نے کہا کہ 2014 تک ملک میں میڈیکل کی انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے سیٹوں کی تعداد تقریباً 90 ہزار تھی۔ پچھلے سات برسوں میں ان میں 60 ہزار (66 فیصد) نئی سیٹیں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا، "2014 میں، ہمارے پاس
صرف چھ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) ہوتے تھے۔ آج ملک 22 ایمس کے مضبوط نیٹ ورک کی طرف بڑھ رہا ہے۔
سی این سی آئی کا دوسرا کیمپس 530 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے تقریباً 400 کروڑ روپے مرکزی حکومت نے گرانٹ دی ہے۔ یہ کمپلیکس 460 بستروں والا یونٹ ہے۔ یہ کیمپس کینسر کی تحقیق کی ایک جدید سہولت کے طور پر بھی کام کرے گا اور خاص طور پر ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریضوں کو جامع دیکھ بھال فراہم کرے گا۔
اس پروگرام میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔