بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی صدر مایاوتی نے رواں برس ہونے والے کئی اسمبلیوں کے ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کرانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پرآئین کے ساتھ سے چھیڑ خانی کر کے اس کو کمزور کرنے کا الزام لگایا.
محترمہ مایاوتی آج یہاں اپنے 62 ویں سالگرہ پر پریس
کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں. انہوں نے کانگریس کو بی جے پی جیسا ہی بتایا . انہوں نے دونوں جماعتوں پر بی ایس پی کے خلاف سازش کر کے کمزور کرنے کا الزام لگایا. انہوں نے بی ایس پی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ ان جماعتوں سے محتاط رہیں.
انہوں نے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ سمیت کچھ دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں. امکان ہے کہ مرکزی حکومت ان انتخابات کے ساتھ ہی لوک سبھا کا بھی انتخاب کرا سکتی ہے.