کیف،2 مارچ (یواین آئی) یوکرین کے صدر وولودیمر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے ہفتے روسی فوجی حملے کے بعد سے اب تک یوکرین میں تقریباً چھ ہزار روسی فوجی مارے جاچکےہیں لئے؟یوکرین کےلئے؟یہ ناممکن ہے اس سے پہلے یوکرین کے فوجی سربراہ نے کہا تھا کہ روس کے تقریباً 5840 فوجی مارے جا چکےہیں اس کے علاوہ221 ٹینک،31 ہیلی کاپٹر،30 ایئرکرافٹ،85 توپ سسٹم ،862 بختربند گاڑیاں،355 گاڑیاں ،60 فکیول ٹینک ،40 راکیٹ لانچر اور نو اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم مار گرائے گئے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے روسی حملے کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا کہ فوج کو
بڑی تعداد میں یوکرینی لڑاکوں سے سخت بدلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا،’’اس صورت حال کو میزائلوں ،بموں ،ٹینکوں اور دیگر حملوں سے نہیں بدلا جا سکتا ہے۔ہم اس جگہ ہیں جہاں ہم پیداہوئے ہیں اور اسکے لئے لڑ رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا،’’یوکرین کے لوگوں ،آج آپ ناقابلِ تسخیر ہونے کی علامت بن گئے ہیں۔آپ اس بات کی علامت ہیں کہ کسی بھی ملک کے لوگ کسی بھی لمحہ،زمین کے بہترین لوگ بن سکتے ہیں‘‘ انہوں نے کہا،’’میں آپ سبھی کی تعریف کرتا ہوں،ہالی ووڈ سے لے کر سیاست دانوں تک پوری دنیا آپ کی تعریف کررہی ہے۔‘‘