: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 اپریل (ذرائع) لوک سبھا انتخابات (2024) کے پہلے مرحلے میں، جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں پر ووٹنگ مکمل ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شام 5 بجے تک جاری کردہ اعداد و شمار کے
مطابق ملک میں تقریباً 60 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ملک کے کسی بھی حصے سے کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ نہیں ملی۔ تاہم بنگال کے کچھ حصوں میں کچھ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔