the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے، ماہر آثار قدیمہ بی بی لال، بیوروکریٹ نریپیندر میشر، سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی اور سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان سمیت 60 معروف شخصیات کو آج باوقار پدم ایوارڈز سے نوازا گیا۔
راشٹرپتی بھون کے عظیم الشان دربار ہال میں منگل کے روز منعقدہ تقریب کے پہلے مرحلے میں چار شخصیات کو پدم وبھوشن، پانچ کو پدم بھوشن اور 51 کو پدم شری سے نوازا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی معززین موجود تھے۔
مسٹر آبے، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی بی لال، ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر



بیلے موناپ ہیگڑے اور مجسمہ ساز سدرشن ساہو کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔
محترمہ مہاجن، مسٹر پاسوان، مسٹر گوگوئی، مسٹر میشر اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ کیشو بھائی پٹیل کو تیسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا ۔ مسٹر گوگوئی، مسٹر پٹیل اور مسٹر پاسوان کو یہ ایوارڈ بعد ازمرگ دیا گیا ہے۔ مسٹر پاسوان کے بیٹے اور مسٹر گوگوئی کی اہلیہ نے ایوارڈ لیا۔ صدر جمہوریہ نے مصنفہ اور گوا کی سابق گورنر مردولا سنہا اور استاد غلام احمد سمیت 51 شخصیات کو پدم شری سے نوازا ۔ متحرمہ سنہا کو بھی یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔
پدم ایوارڈ آرٹ، سماجی خدمات، عوامی زندگی ، سائنس، کاروبار، طب، تعلیم، کھیل، ادب اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے دیے جاتے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.