نئی دہلی، 12 فروری' دہلی میٹرو کے جنک پوری (مشرق) میٹرو اسٹیشن پر ایک 50 سالہ شخص نے تیز رفتار سے آ رہی ٹرین کے آگے کودکر اپنی جان دے دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنک پوری مشرقی اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر
شام پانچ بجکر 40 منٹ پر ایک 50 سالہ شخص نے تیز رفتار سے آ رہی ٹرین کے آگے کودکر جان دینے کی کوشش کی۔
موقع پر موجود مرکزی صنعتی سیکورٹی فورسز کے جوان اس کو قریبی اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔