the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد۔30جنوری:- چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے 50فیصد کام مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ چار کمان کے علاوہ محبوب چوک کلاک ٹاؤر کے کاموں کو مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے یہ بات بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے کاموں میں تیزی پیدا کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اطراف کے تاریخی عمارتوں کی آہک پاشی و تزئین نو کے کام بھی تیزی سے جاری ہیں۔ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کے لئے ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی جناب محمد مشرف علی کو نگرانی دی گئی ہے کہ وہ دیگر متعلقہ محکمہ جات سے رابطہ کرتے ہوئے پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے جاریہ سال کے اواخر تک چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی چارمینار کے اطراف موجود تاریخی عمارتوں کی تزئین نو و آہک پاشی کو یقینی بنانے کیلئے 87لاکھ روپئے کا خصوصی بجٹ جاری کیا ہے جس کے ذریعہ چارکمان‘ کمان سحر باطل‘ مچھلی کمان اور کالی کمان کی آہک پاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایاکہ ان کمانوں پر جو ہورڈنگس اور بیانرس نصب کئے گئے تھے انہیں نکال دیا گیا ہے اور ان کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محبوب چوک گھڑیال اور اس کے اطراف موجود پارک کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ کوبھی قطعیت دی جاچکی ہے اور بہت جلد یہاں بھی ترقیاتی کاموں کی شروعات کی جائے گی۔ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کیلئے حکومت کی جانب سے 3.50کروڑ کے



خصوصی بجٹ کی اجرائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور اس بجٹ کے استعمال کے ذریعہ بلدیہ نے فرش اندازی اور دیگر کاموں کو تیز کردیا ہے ۔ چارمینار کے اطراف کے علاقہ کو سیاحتی مرکز اور خوبصورت علاقہ کے طور پر فروغ دینے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق عہدیداروں نے بتایا کہ ان کاموں کی عاجلانہ تکمیل کے لئے مختلف محکمہ جات سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے اور محکمہ پولیس کی جانب سے ٹریفک کا رخ تبدیل کیا جا چکا ہے اور اسی طرح محکمہ برقی اور دیگر محکمہ جات کی بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے تاکہ پراجکٹ کی تکمیل کے بعد کوئی محکمہ نئے ترقیاتی پراجکٹس کے سلسلہ میںبلدیہ سے رجوع نہ ہو اور دوبارہ ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں تاخیر نہ ہونے پائے۔

تلنگانہ جاگرتی کا 4 فروری کو چارمینار کے دامن میں مشاعرہ
حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کے زیراہتمام 4 فروری کو تاریخی چارمینار کے دامن میں کل ہند مشاعرے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جاگرتی کی صدر اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے تلگو کے ساتھ اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لئے گزشتہ سال مشاعرے کے اہتمام کا اعلان کیا تھا۔ پہلا مشاعرہ چارمینار کے دامن میں ہوا تھا جو انقلابی شاعر مخدوم محی الدین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ مشاعرے کے انتظامات کے سلسلہ میں کویتا نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے مشاورت کی۔ مشاعرے کا آغاز بعد نماز عشاء ہوگا۔ جس میں قومی سطح کے مقبول اور عوامی پسندیدہ شعراء کو مدعو کیا جارہا ہے۔ مقامی شعراء بھی کلام سنائیں گے۔ تلنگانہ جاگرتی نے مشاعرے کے انعقاد کیلئے اردو اکیڈیمی سے تعاون حاصل کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.