ذرائع:
کویت میں آتشزدگی کے واقعہ میں جان گنوانے والے کیرالا کے شہریوں کے گھر والوں کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینےکیرالا کی حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کیرالا کے چیف منسٹر پنارائی وجین کی صدارت میں کابینہ کی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں کیرالا کے 19 لوگوں
کی موت ہوئی ہے۔ کابینہ نے ان کے ورثا کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح ریاستی وزیر صحت وینا جارجل کو فوری طور پر کویت بھیجا جائے گا تاکہ وہ زخمیوں کے علاج اور مرنے والوں کی نعشوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کریں گے۔ دریں اثناء آتشزدگی حادثے میں مرنے والے کیرالا کے افراد کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا ممتاز تاجر یوسف علی نے اعلان کیا ہے ایک اور بزنس مین روی پلے دو دو لاکھ روپے دیں گے۔