نئی دہلی، 10 دسمبر (ایجنسی) آئندہ لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل خیال کئے جانے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور دوپہر بعد یہ صاف ہو جائے گا کہ عوام بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس میں سے کس کے
ساتھ ہے۔
مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کےووٹوں کی گنتی کل صبح آٹھ بجے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگی۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔
ان پانچ ریاستوں کے نتائج اور رجحانات صبح 8 بجے سے منگل (11 دسمبر) سے آنا شروع ہو جائیں گے.