: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی :دہلی شراب گھوٹالے میں ای ڈی نے چیف منسٹر اروند کیجریوال کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے انہیں 18 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ ای ڈی کی طرف سےکیجریوال کو بھیجا گیا یہ چوتھا سمن ہے۔اس سے قبل انہیں 3 جنوری اور 2 نومبر اور گزشتہ سال 21 دسمبر کو پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا تھا۔ کیجریوال تینوں بار جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔3 جنوری کو چیف منسٹر کیجریوال نے ای ڈی کو بتایا تھا کہ وہ راجیہ سبھا انتخابات اور یوم جمہوریہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ آپ ان سے جو بھی پوچھنا چاہتے ہیں، لکھ کر بھیج دیں گے۔قبل ازیں 2 نومبر کو کیجریوال نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی اور سیاسی طور پر محرک قرار دیا تھا۔ 21 دسمبر کو سمن ملنے کے بعد کیجریوال 10 دن کی وپسنا کے لئے پنجاب کے ہوشیار پور گئے
تھے۔عام آدمی پارٹی نے 3 جنوری کو کہا کہ ہم ای ڈی کی تحقیقات میں تعاون کرنے کو تیار ہیں، لیکن ای ڈی کا سمن غیر قانونی ہے۔ یہ کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش ہے، تاکہ کیجریوال لوک سبھا انتخابات میں مہم نہ چلا سکیں۔کانگریس لیڈر ادت راج نے کہا کہ ای ڈی نے جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین کے قریبی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ چھتیس گڑھ کے سابق چیف منسٹر بھوپیش بگھیل کو انتخابات سے پہلے نوٹس بھیجے گئے تھے اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے۔ اروند کیجریوال اپوزیشن اتحاد کے رہنما بھی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی اپنا کام کرنے کے بجائے اپوزیشن لیڈروں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ آج بھی کیجریوال ای ڈی کے سامنے پیش نہ ہونا یہ واضح کرتا ہے کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ ہے۔ وہ مجرموں کی طرح چھپتے پھر رہے ہیں۔