: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں سیکورٹی کے معاملے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے 49 ارکان پارلیمنٹ کو سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کر دیا گیا اور کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی، سپریا سولے، فاروق عبداللہ، ششی تھرور، کارتی چدمبرم، ڈمپل یادو، ایس۔ٹی حسن، دانش علی اور منیش تیواری سمیت کل 49 ایم پیز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دو بار ملتوی ہونے کے بعد
جیسے ہی 12.30 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ پریزائیڈنگ آفیسر راجند را گروال نے ہنگامہ آرائی کر رہے کا نگریس سمیت اپوزیشن ارکان کا نام لیا۔ اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر ار جن رام میگھوال نے سپر یا سولے، فاروق عبد اللہ ، ششی تھرور ، کارتی چدمبرم ، ڈمپل یادو، ایس۔ ٹی حسن، دانش علی اور منیش تیواری سمیت 49 ارکان پارلیمنٹ کا نام لیا اور معطلی کے تجویز منظور ہو گئی۔