the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: ایک حیران کن اقدام میں تلنگانہ حکومت نے پیر 24 جون کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کمشنر (GHMC) رونالڈ روز سمیت تلنگانہ میں متعدد IAS اور IPS افسران کا تبادلہ کیا۔ آئی اے ایس رونالڈ روز کا تبادلہ کر کے حکومت کے محکمہ توانائی کے سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWSSB) کے منیجنگ ڈائرکٹر سی سدرشن ریڈی کو بھی تبدیل کر کے



حکومت کے سکریٹری (Services and HRM) کے طور پر تعینات کیا گیا۔

تبادلے کے گئے افسران میں چار مسلم افسران بھی موجود ہیں، جن کو جنگلات اور ماحولیات کے پرنسپل سیکریٹری احمد ندیم اور انکم ٹیکس کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر مرتضی علی رضوی کو مقرر کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کو میٹرو پولیٹن کمشنر ایچ ایم ڈی اے ، شیخ یاسمین باشا کو ڈائیرکٹر ہارٹیکلچر‌مقرر کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے ان عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.