: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ماسکو، 6 فروری (یو این آئی) امریہ کے کم از کم 40,000 سرکاری ملازمین نے آٹھ ماہ کے ریٹائرمنٹ پیکیج کے ساتھ استعفیٰ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اطلاع جمعرات کو سی این این کے نشریاتی ادارے نے اس معاملے سے واقف ایک
سرکاری اہلکار کے حوالے سے دی۔
این بی سی نیوز براڈ کاسٹر نے جنوری کے آخر میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو آٹھ ماہ کے ریٹائر منٹ پیکج کی پیشکش کی جو رضا کارانہ طور پر استعفی دینے کے لیے
تیار ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ 10 فیصد امریکی افسران نے اس تجویز کو قبول کر لیا ہے جس سے حکومت کو اربوں ڈالر کی بچت ہو گی۔
براڈ کاسٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر ، امریکہ میں تقریباً 20 لاکھ سرکاری ملازمین کو یہ پیشکش موصول ہوئی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے براڈ کاسٹر کو بتایا شرائط کے تحت استعفیٰ دینے کے خواہشمند افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیکن دفتر برائے پر سنل مینجمنٹ ڈیڈ لائن کے بعد استعفوں کو قبول کرنا جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔