: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد 25 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے والی واحد ریاست تلنگانہ ہے۔ ریاست میں بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے پر مسلمانوں کو دیا گیا چار فیصد ریزرویشن منسوخ کر دیا جائے گا اور اسے ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے۔ امیت شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام ، تلنگانہ میں تبدیلی چاہتے ہیں، بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لیے پر عزم ہے، عوام کا ووٹ ہندوستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست ، جسے فاضل بجٹ کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا کو بی آر ایس حکومت نے قرضوں کے جال میں پھنسا
دیا۔ انہوں نے بی آر ایس حکومت پر ان دس سالوں میں بد عنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ بی آرایس حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، انہوں نے حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کا قیام 1200 نوجوانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد عمل میں آیا تا ہم تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے باوجود عوام کی خواہشات پوری نہیں ہوئی ہیں جیسا کہ توقع کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان، غریب، کسان ریاست کے تمام لوگ شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ان دس سالوں میں دیوالیہ ہو چکی ہے۔ امیت شاہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے جی تاپی جی تعلیم کے وعدہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔ خالی ملازمتوں کو پُر نہیں کیا گیا، کسانوں کے قرض کی معافی مکمل نہیں ہوئی۔