: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
غزہ، 11 نومبر (یو این آئی) فلسطینی وزارت صحت نے ہفتہ کو کہا کہ بجلی کٹوتی کے باعث الشفاء اسپتال میں 39 بچوں پر"موت کا خطرہ" ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سر براہ نے جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ زمینی سطح پر صور تحال سنگین ہے اور اسپتالوں میں بے ہوشی کے بغیر آپریشن کیے جانے سے لے کر ہر دس منٹ میں ایک بچے کی موت تک صور حال انتہائی سنگین ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، " کہیں بھی اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ 23لاکھ لوگوں کی صحت کی ضروریات کو
پورا کرنے کے لیے جد وجہد کر رہا ہے۔
مسٹر ٹیڈ روس نے کہا کہ تعاون ظاہر کرنے کا بہترین طریقہ صحت کے کارکنوں کو زندگی بچانے کے لئے ضروری چیز میں فراہم کرنا ہے۔ تقریب 63 میٹرک ٹن اس طرح کی امداد بھیجی گئی ہے، لیکن ان شہریوں تک پہنچنے کے لیے بلاروک ٹوک رسائی کی ضرورت ہے جو بحران کے لئے ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ مزید برآں، میں نے دونوں فریقوں سے " بین الا قوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔