the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
احمد آباد، 18 فروری (یو این آئی) گجرات کےشہر احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو ہوئے سلسلہ وار دہشت گردانہ بم دھماکوں کے معاملے میں یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے آج 49 ملزمان میں سے 38 کو سزائے موت اور باقی 11 کو عمر قید کی سزا سنائی ایک دیگرملزم کی شنوائی کے دوران موت ہو چکی ہے عدالت نے آج اس معاملے میں سزا سبابت کے دوران 49 مجرم ثابت ہونے والے ملزموں میں سے 48 پردو لاکھ 85 ہزار روپے (ہرایک پر) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے اس واقعہ کے سبھی 56 ہلاک ہونے والوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپیے، 240 زخمیوں میں سے سنگین کے لیے 50-50 ہزار اور تھوڑے زخمیوں کے لیے 25-25 ہزار کے معاوضے کا بھی التزام کیا۔
خیال رہے کہ یہاں سول اسپتال اور ایل جی اسپتال سمیت



23 بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر اس روز شام 6.30 سے ​​8.45 کے درمیان دھماکے ہوئے تھے جن میں 56 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 240 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد اسی سال 28 سے 31 جولائی کے درمیان شہر سورت سے 29 بم برآمد ہوئے جو احمد آباد کے دھماکوں میں استعمال ہوئے تھے۔
گجرات پولیس کی تحقیقات کے بعد اس معاملے میں پہلے 11 افراد کو 15 اگست 2008 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ان دھماکوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈر ورلڈ اور کالعدم تنظیم سیمی سے تبدیل ہوئی انڈین مجاہدین کا ہاتھ تھا۔ ان لوگوں نے مبینہ طور پر 2002 کے گجرات فسادات کا بدلہ لینے کے لیے یہ دھماکہ انجام دیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.