: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 ستمبر ( یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے ایک دہائی میں ہریانہ کے لوگوں کو بے پناہ تکلیف دی ہے اور اب ان کی تکلیف ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ ہریانہ کے لوگوں کو پہنچنے والے مصائب کو دور کرنے کے لئے کانگریس
متحد ہے اور پوری طاقت کے ساتھ لوگوں کے ساتھ انصاف کرے گی۔ ہریانہ میں سب کو انصاف ملے گا اور یہاں کی 36 برادریاں حکومت میں حصہ لیں
گی۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا " کا نگریس پارٹی ہریانہ میں اور د کی دہائی کو ختم کرنے کے لئے متحد ، منظم ، پوری طاقت کے ساتھ وقف ہے۔ اب ریاست میں 36 برادریوں کی حکومت بنے گی، سب کے حصے کا فیصلہ کرنے والی حکومت بنے گی ، انصاف کی حکومت بنے گی۔