نئی دہلی،4دسمبر(ایجنسی)فضائیہ کےلئے فرانس سے خریدے گئے 36رافیل جنگی طیارے 2022تک ہندوستان کو مل جائیں گے۔
وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے جمعہ کو لوک سبھا میں رافیل مسئلے پر ہوئی بحث کے جواب میں کہاکہ پہلا طیارہ اس سال ستمبر میں آئے گا اور سبھی 36طیاروں کی فراہمی 2022تک پوری ہوجائےگی۔
انہوں نے کہا کہ فرانس سے جدید ترین جنگی طیارے
خریدنےکےلئے 2016میں ہوئے معاہدے میں یہ التزام کیاگیا تھا کہ تین سال میں پہلے طیارے کی فراہمی کی جائےگی۔اسی کے مطابق پہلا طیارہ آئندہ ستمبر میں ہمیں مل جائےگا اور آخری طیارہ 2022 میں فراہم ہوجائےگا۔
وزیردفاع نے کانگریس پر قومی سلامتی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی قیادت والی ترقی پسنداتحاد حکومت دس سال تک اس طیارے کی خرید کے معاہدے کے عمل کو پورا نہیں کرسکی۔وہیں ہم نے بات چیت کے عمل کو محض14ماہ میں پورا کرکے معاہدے پردستخط کردئے۔